4 ستمبر، 2015، 11:49 AM

پاکستان ،ہندوستان کی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کے لئے تیار

پاکستان ،ہندوستان کی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کے لئے تیار

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن ہندوستان کی طرف سے جنگ مسلط کرنے کی صورت میں پاکستان بھرپور جواب دینے کے لئے تیارہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن ہندوستان کی طرف سے جنگ مسلط کرنے کی صورت میں پاکستان بھرپور جواب دینے کے لئے تیارہے۔

پاکستانی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر ہندوستان نے قلیل یا طویل مدت جنگ مسلط کی تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے 1965 میں ہندوستانی عزائم خاک میں ملا دئیے تھے اور اب پاکستانی فوج  پہلے سے کہیں زیادہ تجربہ کار اور پیشہ ورانہ فوج ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر ملکی بقاء کا مسئلہ درپیش ہوا تو ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہماری فوج کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔

واضح رہے کہ  ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ دو روز قبل ہندوستانی فوج کے سربراہ نے کہا تھا کہ  ہندوستانی فوج کو طویل یا مختصر جنگ کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

News ID 1857870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha